کورنگی میں قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی، 5 ملزمان گرفتار، پانچ فرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Operation against land mafia in Korangi, 5 accused arrested, 5 escaped

کراچی: اینٹی انکروچمنٹ زون ون کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی ،کورنگی چکرا گوٹھ سے 5 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ طارق دھاریجوکا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان تین ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کرکے پلاٹنگ کر رہے تھے ۔زمین کی مالیت پندرہ کروڑ روپے سے زائد ہے ۔

طارق دھاریجونے بتایا کہ ملزمان جعلسازی کے ذریعے سادہ لوح عوام کو پلاٹ فروخت کر رہے تھے ، ملزمان میں حنیف گھانچی، ثاقب ناصر، ارشد، ریاض اور علی شامل ہیں۔

ملزمان نے دیہہ پھیائی کورنگی میں تین ایکڑ زمین پر قبضہ کیا تھا ،گرفتار ملزمان کے خلاف مختیارکار کورنگی ممتاز کلہوڑ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ طارق دھاریجوکا کہنا ہے کہ ملزمان ساتھیوں سمیت زمین پر مسلسل کام کررہے تھے، کارروائی کے دوران ملزمان کے 5 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:قبرستان کیلئے وقف زمین بھی قبضہ مافیا نے نہ بخشی، پٹواری نے جعلی پیپر بنا دیئے

طارق دھاریجو نے کہا کہ فرار ملزمان میں ساجد، فہد، قاسم، خورشید اور غلام حیدر کی تلاش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts