رشوت نہ لینے والا واحد افسر دریافت، کراچی پولیس چیف نے انعام سے نواز دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رشوت نہ لینے والا واحد افسر دریافت، کراچی پولیس چیف نے انعام سے نواز دیا
رشوت نہ لینے والا واحد افسر دریافت، کراچی پولیس چیف نے انعام سے نواز دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں رشوت نہ لینے والا واحد افسر منظرِ عام پر آگیا جسے پولیس چیف غلام نبی میمن نے 50 ہزار روپے نقد انعام اور سند سے نوازا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے سب انسپکٹر راعنا حسیب رشوت کو حرام سمجھتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کراچی بھر کے تھانیداروں، انوسٹی گیشن انچارجز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر اہم افسران سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:

گاڑی سے شراب برآمد، خاتونِ اوّل بشریٰ مانیکا کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

اہم اجلاس کے دوران ملاقات میں کراچی کے ایس پی، ایس ایس پی اور ڈی آئی جیز سمیت کراچی کے تمام افسران شامل تھے۔ افسران کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی پولیس چیف نے اچانک پوچھا کہ کیا کوئی ایسا پولیس افسر ہے جو رشوت نہ لیتا ہو؟

سب انسپکٹر راعنا حسیب اپنی نشست سے اٹھے اور کہا کہ میں رشوت نہیں لیتا۔ رشوت حرام ہے۔ اس موقعے پر مبینہ طور پر دیگر پولیس افسران خاموش رہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر، ایس ایس پی قمر رضا جسکانی اور دیگر افسران مبارکباد کے قابل ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے اسی وقت راعنا حسیب کیلئے 50 ہزار روپے نقد اور سی سی فرسٹ سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔ جب اس حوالے سے پولیس آفیسر راعنا حسیب سے پوچھا گیا تو انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خبر کی تصدیق کی۔

 

Related Posts