گاڑی سے شراب برآمد، خاتونِ اوّل بشریٰ مانیکا کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور پولیس نے خاتونِ اوّل بشریٰ مانیکا کے بیٹے موسیٰ خاور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گاڑی سے شراب برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے خاتونِ اوّل کے سابق شوہر خاور مانیکا کے بیٹے محمد موسیٰ اور اس کے دو دوستوں کے خلاف لاہور میں گاڑی سے شراب کی برآمدگی پر مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں 2 روز قبل درج کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کا سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب کرانے کا انکشاف

خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ خاور کے خلاف درج کیے گئے شراب برآمدگی سے متعلق مقدمے میں ان کے ڈرائیور اور دوست کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر محمد شہباز نامی شہری کی مدعیت میں درج کرائی گئی۔ 

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ موسیٰ خاور نے شراب اپنے قبضے میں رکھ کر جرم کا ارتکاب کیا، گرفتاری کے دوران موسیٰ خاور کا ساتھی احمد شہریار نشے میں تھا۔ پولیس نے فوری طور پر شراب ضبط کرکے معائنے کیلئے روانہ کردی۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ کا ایف آئی آر کے متن میں مزید کہنا ہے کہ گاڑی کی تلاشی لینے پر پولیس نے ایک شراب کی بوتل اور 2 بیئر کے کین برآمد کرلیے۔حکام کا کہنا ہے کہ شراب برآمدگی کے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts