شہبازشریف اور انکی کابینہ سے اب صرف بری خبر ہی مل سکتی ہے، خرم شیرزمان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خرم شیر زمان
شہبازشریف اور انکی کابینہ سے اب صرف بری خبر ہی مل سکتی ہے، خرم شیرزمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہاہے کہ شہبازشریف اور انکی کابینہ سے عوام کو اب صرف بری خبر ہی مل سکتی ہے۔

خرم شیر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا کہ رات کی تاریخی میں اجلاس چلایا جا رہا ہے، اپنا کالا دو نمبر بجٹ پاس کرا یا جارہا ہے یہ ہے صوبہ سندھ؟۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کی کابینہ سے عوام کو اب صرف بری خبر ہی مل سکتی ہے، یہ ٹی وی پر جب نظر آتے ہیں عوام پہلے سے بری خبر تصور کرلیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایم کیو ایم کا “غیر مشروط” ساتھ دینے کیلئے مصطفی کمال کی حکومت چھوڑنے کی شرط

خرم شیر زمان نے کہا کہ شہباز شریف کے مطابق جولائی میں مزید لوڈ شیڈنگ بڑھے گی، ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان اسی بجلی سے پورا ملک چلاتا تھا۔

Related Posts