بھارتی ٹیم کو کوئی معجزہ ہی سیمی فائنل میں پہنچا سکتا ہے، شاہد آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ٹیم کو کوئی معجزہ ہی سیمی فائنل میں پہنچا سکتا ہے، شاہد آفریدی
بھارتی ٹیم کو کوئی معجزہ ہی سیمی فائنل میں پہنچا سکتا ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد:قومی ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھارتی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ اب کسی معجزے کی صورت میں ہی وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کا اب بھی معمولی چانس موجود ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے اب کسی معجزے کی صورت میں ہی وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کے ہونے والے میچز کی تیاری کے سلسلے میں قومی اسکواڈ کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن جاری ہے۔

قومی کھلاڑی فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ سیشن میں شرکت کررہے ہیں،نیٹ سیشن کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوا، ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا۔

نیٹ سیشن سے قبل شعیب ملک نے ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کی، اس موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ قومی ٹیم کامورال بہت زیادہ بلند ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹو ئنٹی ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی،کیا بھارتی ٹیم آئی پی ایل تک محدود ہوچکی ہے ؟

انہوں نے کہا کہ ہم صرف محنت کرسکتے ہیں، نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں، نمیبیا کے خلاف میچ کی تیاری کررہے ہیں، ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کوئی ٹیم بڑی چھوٹی نہیں ہوتی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا مورال بہت زیادہ بلند ہے، جس کی اشد ضرورت تھی، انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر قوم کو تحفہ دیں۔

Related Posts