اسپتال کا بغیر فیس علاج سے انکار، گلشن اقبال دھماکے کا زخمی تڑپ تڑپ کر مرگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maskan explosion: Seventh victim passes away

کراچی: گلشن اقبال میں دھماکے کے بعد نجی اسپتال نے بغیر فیس کے زخمیوں کے علاج سے انکار کردیا، اسپتال انتظامیہ کی بے حسی نے ایک زخمی شخص کی جان لے۔

مسکن چورنگی پر دھماکے کے بعد نجی اسپتال میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، جاں بحق ہونیوالے شخص کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے زخمی کی جان گئی ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے پہلے 50 ہزار روپے جمع کرانے کیلئے کہا ، اسپتال انتظامیہ کی بے حسی اور غفلت کی وجہ سے زخمی جاں بحق ہوا، لواحقین کا کہنا ہے کہ زخمی تڑپتا رہا لیکن اسپتال انتظامیہ پیسے مانگتی رہی اور بروقت علاج نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی جان ضائع ہوگئی۔

دوران علاج زخمی شخص کے جاں بحق ہونے کے بعد لواحقین اور شہریوں نے نجی اسپتال کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:گلشن اقبال میں دھماکے کے بعد امدادی کام کے دوران ایمبولینس میں آگ بھڑک اٹھی

اسپتال کے باہر شدید نعرے بازی کی جارہی ہے جبکہ انتظامیہ نے اسپتال کے دروازے بند کرکے پولیس کو طلب کر لیا ہے۔

Related Posts