4ہزار گنجائش کی جگہ پر ایک لاکھ گاڑیوں کا داخل ہونا سانحہ مری کی اصل وجہ بنا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Is only government responsible for murree tragedy?

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: دس کلومیٹر پر محیط اور چار ہزار گاڑیوں کی گنجائش والے شہر مری میں ایک لاکھ گاڑیوں کا داخلہ ٹریفک جام کی بنیادی وجہ ہے۔ جس کی وجہ سے دو درجن سیاح لقمہ اجل بن گئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سے 60 کلومیٹر کی دوری پہ موسم گرما اور سرما میں سیاحوں کے لئے مری قریب ترین اور واحد سیاحتی مقام ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد سے دوسرا قریب ترین سیاحتی مقام راولاکوٹ محض 90 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ جو کہ پونچھ ڈویژن کی 150 کلومیٹر لمبی سیاحتی پٹی پہ محیط ہے۔

ممبر کشمیر کونسل شجاع خورشید راٹھور نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد سے مری 60 کلومیٹر ایکسپریس وے کی طرح راولپنڈی تا راولاکوٹ 90 کلومیٹر ایکسپریس وے بنا کر ملک بھر کے سیاحوں کو مری کے متبادل اور قریب ترین سیاحتی مرکز تک آسان رسائی دی جائے۔

اس ایکسپریس وے کی تعمیر سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ یہ دفاعی نقطہ نظر اور مقامی روزگار کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی۔

مزید پڑھیں: کیا سانحہ مری کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے؟

ممبر کشمیر کونسل شجاع خورشید راٹھور کی بروقت ایک بہترین تجویز ہے، راٹھور صاحب کے ساتھ کئی اہم ملاقاتوں میں بیٹھنے کا اتفاق ہوا اور ہر جگہ انہوں نے یہی پلان دیا، اللہ کرے حکومت کی سمجھ میں بھی یہ منصوبہ آجائے۔

Related Posts