امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک، 4 زخمی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک، 4 زخمی
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ، 1 شخص ہلاک، 4 زخمی

لاس اینجلس: کیلیفورنیا کے لگونا ووڈز کے چرچ میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ لگونا ووڈز 16 ہزار پر مشتمل ایک قصبہ ہے، جہاں 55 سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کی ریٹائرمنٹ کمیونٹی رہائش پزیر ہے جسے کبھی لیزر ورلڈ کہا جاتا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اتوار کے روز 30 سے ​​40  لوگ صبح سے چرچ میں موجود تھے، جس کے بعد وہ دوپہر کے کھانے کے لیے جمع ہوئے تبھی دوپہر 1.30 بجے سے کچھ دیر پہلے فائرنگ شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے کوویڈ-19 پر قابو پانے کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرلیں

رپورٹ کے مطابق ایک زخمی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ چار افراد شدید زخمی ہیں، زخمیوں میں سے ایک شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ اورنج کاؤنٹی کے محکمہ نے بتایا کہ تمام متاثرین بالغ تھے اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص، 60 سالہ ایشائی شخص ہے، جسے حراست میں لیا جا چکا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے دو ہینڈگنیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مزید برآں فوری طور پر فائرنگ کرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔