کراچی : جماعت اسلامی کی استحصال کشمیر ریلی میں بم دھماکے کے 30 زخمی افراد میں سے رفیق تنولی زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گئے۔
گزشتہ روز ریلی میں دھماکے سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے اور ان کا ہنگامی بنیاد پر آپریشن بھی ہوا تھا تاہم وہ آج صبح جانبر نہ ہو سکے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سمیت دیگر نے ان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی جنوبی کراچی سید عبدالرشید نے ان کی شہادت پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے تیس سے زائد کارکنان زخمی ہیں جن میں سے رفیق بھائی شہید ہوگئے۔
مزید پڑھیں:کراچی کی تقسیم نامنظور، ہمیں چوروں نے نہیں چوکیداروں نے لوٹا ہے،مصطفیٰ کمال