لاہور: پاکستان میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے رویتِ ہلال ریسرچ کونسل نے ممکنہ تاریخ کا اعلان کردیا۔
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے۔ چاند کی شرعی رویت کا اعلان چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل نے یکم ربیع الاول 28 ستمبر 2022 جبکہ 12 ربیع الاول 9 اکتوبر اتوار کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ریسرچ کونسل کے مطابق نیا چاند 26 ستمبر 2022ء کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہو چُکا ہے۔ آج بروز پیر 29 صفر المظفر 26 ستمبر 2022ء کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 16 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی جبکہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق 30 منٹوں سے بھی کم ہوگا۔
بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 اہلکار شہید
ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام علاقوں میں مطلع انتہائی صاف ہوا تو بھی آنکھ تو کیا ٹیلی اسکوپ سے بھی چاند نہیں دیکھا جاسکتا لہٰذا 27 ستمبر کو 30 صفر المظفر اور 28 ستمبر کو یکم ربیع الاول ہوگی۔ اس طرح 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہوگی۔