سندھ حکومت کا آٹا فی کلو 65 روپے فروخت کرنے کا اعلان، فلور ملز مالکان کا انکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا آٹا فی کلو 65 روپے فروخت کرنے کا اعلان، فلور ملز مالکان کا انکار
سندھ حکومت کا آٹا فی کلو 65 روپے فروخت کرنے کا اعلان، فلور ملز مالکان کا انکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ حکومت کی جانب سے آٹا فی کلو 65 روپے فروخت کرنے کے اعلان پر رولر فلور ملز مالکان نے 65 روپے فی کلو آٹا فروخت کرنے سے انکار کردیا۔

کچھ روز قبل سندھ بھر میں 65 روپے فی کلو آٹے کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے اعلان کیا گیا تھا اور محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ حکومت کے اعلان پر عملدرآمد کرائیں۔

اس اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر فواد عبدالغفار سومرو کی زیرصدارت ایک اجلاس شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں منعقد ہوا جس میں محکمہ خوراک سندھ کے افسران اور رولر فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں سندھ حکومت کے اعلان پر رولر ملز مالکان کو 58 روپے 25 پیسے فراہم کرنے اور 65 روپے فی کلو فروخت پر بات چیت ہوئی۔

 اجلاس میں محکمہ خوراک سندھ کے افسران کی موجودگی میں رولر فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے 58 روپے 25 پیسے گندم خرید کر 65 روپے فروخت کرنے سے صاف انکار کردیا۔

فلور ملز مالکان نے  اپنا مؤقف رکھتے ہوئے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے سمیت دیگر اخراجات ملا کر فی کلو گندم کو آٹا بنانے میں کم از کم 13 روپے کے اخراجات آرہے ہیں، جس کے بعد آٹا 65 روپے فی کلو فروخت نہیں کرسکتے۔

Related Posts