بڑی عید پر علی ظفر کا مداحوں کو نئے گانے کا خوبصورت تحفہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و ادا کار علی ظفر نے بڑی عید پر مداحوں کو خصوصی تحفہ دیا ہے۔

علی ظفر نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر عید کے پُر مسرت موقع پر نیا گانا ’حُسن‘ ریلیز کردیا ہے۔

گلوکار نے اس گانے کی دھن کو ایک دہائی قبل صوفی فیسٹیول میں پرفارمنس کے لیے ترتیب دیا تھا جبکہ اس گانے کی ویڈیو ترکیہ میں عکس بند کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شوبز ستاروں نے عید پر خوب انجوائے کیا، مداحوں کو مبارکباد

 اُنہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اس نئی میوزک ویڈیو کو  شیئر کرتے ہوئے ایک خصوصی پیغام بھی شئیر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’حُسن‘صرف ایک گانا نہیں بلکہ ایک سفر ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ دھن بھارت میں صوفی میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس کے لئے ترتیب دی تھی تاہم اسٹوڈیو میں اس کی ریکارڈنگ کو 4 سال لگے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ اس میوزک ویڈیو کو ترکیہ میں عکس بند کیا گیا ہے۔

علی ظفر کا خیال ہے کہ فن کی سب سے طاقتور شکل وہ ہے جو آپ کو تخلیق کے دوران درد اور خوشی دونوں احساس سے روشناس کروائے اور تبدیلی کے سفر پر لے جائے۔

Related Posts