75واں یومِ آزادی، صدر نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

75واں یومِ آزادی، صدر نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا
75واں یومِ آزادی، صدر نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

آرٹیکل 45 کے تحت صدرعارف علوی کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی گئی ہے۔

اعلان کے مطابق  65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد قیدی جو 15سال يا زیادہ قید کاٹ چکے ہیں ان کی بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جبکہ 60 سال یا زائد عمر کی خواتین جو 10 سال یا زیادہ قید کاٹ چکی ہیں ان کی بقیہ سزا میں بھی مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے اور 20 سال کی قید مکمل کرنے والوں قیدیوں کی سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی کے مجرموں سمیت ریاست مخالف سرگرمیوں اور اغوا میں ملوث مجرموں کی سزاؤں پر نہیں ہوگا۔

Related Posts