عمیر وقار نے ثنا جاوید کو جوابی نوٹس بھیج دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمیر وقار نے ثنا جاوید کو جوابی نوٹس بھیج دیا
عمیر وقار نے ثنا جاوید کو جوابی نوٹس بھیج دیا

میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے اداکارہ ثنا جاوید کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔

گزشتہ دنوں ثنا جاوید نے عمیر وقار کو قانونی نوٹس بھیجا تھا کہ وہ وضاحت کریں کہ انہوں نے اداکارہ کے خلاف الزامات کیوں لگائے۔

ثنا جاوید نے عمیر وقار کو قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی تھی، جس پر اب میک اپ آرٹسٹ نے اداکارہ کو جواب دے دیا۔

عمیر وقار نے انسٹاگرام پر اداکارہ کو اپنے وکلا کے ذریعے بھجوائے گئے قانونی نوٹس کی تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے ثنا جاوید کا نام نہیں لیا بلکہ انہوں نے ماڈل منال سلیم کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری کو شیئر کیا۔

اس نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ ثنا جاوید کی جانب سے کیے گئے دعووں میں کوئی سچائی نہیں اور میک اپ آرٹسٹ نے اداکارہ کا نام نہیں لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Omayr Waqar (@omayrwaqar)

مزید برآں نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ثنا جاوید کے خلاف کچھ دن سے سوشل میڈیا پر کئی طرح کے الزامات لگائے جا رہے ہیں مگر عمیر وقار نے اداکارہ کا نام نہیں لیا تھا اور ان پر یہ الزام غلط ہے کہ انہوں نے اداکارہ کے خلاف اسٹوری شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں:شادی کی سالگرہ کیوں نہیں منائی؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی

یاد رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید نے ساتھی فنکاروں کے ساتھ بدسلوکی اورہراساں کرنے کے الزامات پرقانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیاتھا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’گزشتہ 72 گھنٹوں میں مجھے ہر طرح کے جھوٹے اور من گھڑت الزامات، نفرت اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا ،اب میں نے ایف آئی اے کو شکایت درج کروادی ہے۔

ثناء جاوید کے مطابق ایک گروپ کی طرف سے ان کے خلاف باقاعدہ منصوبہ بند ی سے مہم شروع کی گئی جس سے نہ صرف انہیں بلکہ ان کے خاندان کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔

Related Posts