لاہور: اولمپئین شہناز شیخ کو دو سال کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا کنسلٹینٹ مقرر کردیا گیا۔
شہناز شیخ کو دو سال کیلئے قومی ٹیم کی ذمہ داری دی گئی ہے، یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔
اسٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین نواب شیر وسیر، منسٹر آئی پی سی احسان مزاری نے پی ایچ ایف کے اس اقدام کو سراہا۔
ڈی جی پی ایس بی شعیب کھوسہ، کمیٹی ممبرخان جمالی، مہرین رزاق بھٹو، رانا مبشر، اولمپئن اختر رسول نے بھی اس اقدام کی تعریف کی۔
عائشہ نسیم کا کیریئر کے عروج پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
اولمپئین شہناز شیخ ہفتے سے کیمپ کو جوائن کریں گے، شہنازشیخ کی تعیناتی کا فیصلہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہوا، پی ایچ ایف کی جانب سے شہناز شیخ کو کوچنگ اسائنمنٹ آفر کی گئی جس کو انہوں نے قبول کیا۔
پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے فیصلے کی منظوری دی۔