اوکاڑہ سے خنجراب تک پیدل سفر، پاکستانی نوجوان نے منفرد ریکارڈ قائم کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوکاڑہ سے خنجراب تک پیدل سفر، عثمان ارشدنے 1270کلومیٹر 34روز میں طے کر لیے
اوکاڑہ سے خنجراب تک پیدل سفر، عثمان ارشدنے 1270کلومیٹر 34روز میں طے کر لیے

لاہور: پاکستانی نوجوان عثمان ارشد نے اپنے مقامِ پیدائش اوکاڑہ سے پاک چین سرحد خنجراب تک پیدل 1 ہزار 270 کلومیٹر کا طویل ترین فاصلہ 34 روز میں طے کرنے میں کامیابی حاصل کرکے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے رہائشی عثمان ارشد نے خنجراب پاس پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔ 1270 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنے والے عثمان ارشد نے کہا کہ بہادروں کا استقبال منزلیں خود کرتی ہیں جبکہ بزدل راستوں کے خوف سے مر جاتے ہیں۔

Image

اپنی تاریخی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے عثمان ارشد نے کہا کہ خدا تعالیٰ کے کرم سے 34 روز تک مسلسل پیدل سفر کے دوران مجھے کسی قسم کے مسائل پیش نہیں آئے۔ اللہ نے ہر قسم کی مشکل دور کی اور پریشانیوں سے بچایا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ عثمان ارشد نے یہ سفر اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کا پر امن تشخص دنیا میں ابھارنے کیلئے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں دنیا کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم ایک پر امن قوم اور پاکستان پر امن ملک ہے جو سیاحوں کیلئے جنت ثابت ہوسکتا ہے۔ 

اوکاڑہ سے عثمان ارشد نے جی ٹی روڈ کا راستہ لے کر مختلف شہروں سے گزرتے ہوئے لاہور اور پھر خنجراب کی طرف رختِ سفر باندھا۔ دن کے وقت سفر اور رات کو آرام کرتے ہوئے مختلف دوستوں اور سیاسی و سماجی شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عثمان ارشد اپنی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کرتے رہے جس سے عوام میں ان کے تاریخی سفر کے متعلق دلچسپی پیدا ہوئی اور لوگوں نے قوم کا نام روشن کرنے والے اس نوجوان کے متعلق قیاس آرائیاں بھی کیں۔

جواں سال عثمان ارشد کا کہنا ہے کہ مجھے طویل پیدل سفر کی اجازت میرے والدین نے دی، ان کا شکر گزار ہوں۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اور ساتھی طلباء کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے دعائیں دیں۔ میں نے اوکاڑہ سے پیدل سفر 27 جولائی کو شروع کیا۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کارواں بنتا گیا اور عثمان ارشد کو بہت سے سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ مختلف علاقوں میں بسنے والے شہریوں نے گلے لگایا اور ان کی کامیابی پر بھرپور جشن منایا۔ عثمان ارشد کا کہنا ہے کہ مجھے یہ دن ہمیشہ یاد آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سید علی گیلانی کے اہلِ خانہ پر مقدمہ شرمناک اقدام ہے۔وزیر اعظم

Related Posts