آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کی مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کو مزید 72 گھنٹے کی مہلت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Oil tankers association announces countrywide strike

کراچی : آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کے خلاف 72 گھنٹے کا الٹی میٹم ختم ہونے سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے بعد آج مزید 72 گھنٹے کی مہلت دیدی ہے۔

آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں  کا کہنا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن میں نرمی اور ہماری مسائل حل نہ ہوئے تو بلاول ہاؤس کے اطراف آئل ٹینکرز لا کر کھڑے کر دیں گے اور لاک ڈاؤن تک وہیں کھڑے رکھیں گے۔

اس حوالے سے آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین میر شمس شاہوانی نے ” ایم ایم نیوز ٹی وی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کے تمام احکامات و ہدایات کا مذاق بنا دیا ہے۔

پاکستان میں سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث تیل کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ آئل ٹینکرز پر کام کرنے والے مزدور و ملازمین شدید مفلسی اور فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔

تمام ہوٹل، ٹائر پنکچر کی دوکانیں بھی بند ہیں، گاڑیوں کی لوڈنگ میں بھی سندھ گورنمنٹ مسائل پیدا کر رہی ہے۔

ہماری صدر پاکستان، وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف،گورنر سندھ سے استدعا ہے کہ ٹرانسپورٹرزکے مسائل حل کیے جائیں تاکہ ملک میں تیل کا بحران پیدا نا ہو۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں مختلف اقسام کے”26 ہزار“ کے لگ بھگ آئل ٹینکرز ہیں جبکہ کراچی سے ملک بھر کے لیے آئل کی ترسیل انہیں آئل ٹینکرز کے ذریعہ ہوتی ہے۔

کراچی میں بیک وقت تین ہزار آئل ٹینکرز مختلف مقامات، آئل ٹرمینلز اور شہر کی سڑکوں یا پارکنگ میں موجود ہوتے ہیں، اگر ان 3 ہزار میں سے صرف  500آئل ٹینکرز نے بھی بلاول ہاؤس کا گھیراؤ کر لیا تو بلاول ہاؤس کے راستے بند ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں : پاکستانی معیشت ہڑتالو ں کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔۔۔

میر شمس شاہوانی نے مزید کہا ہے کہ سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اگر پانی سر سے اونچا ہو گیا تو پھر سندھ حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔

Related Posts