Friday, March 29, 2024

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 0.2فیصد اضافہ، نئی قیمت 95ڈالر فی بیرل ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سنگاپور: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پیر کے روز کئی ماہ کی کم ترین سطح سے تجاوز کر گئیں جبکہ امریکی ملازمتوں اور چینی برآمدات سے متعلق اعدادوشمار سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں میں کساد بازاری کے خدشات کم ہو گئے ہیں۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 22 سینٹ کا 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے تیل کی نئی قیمت 95اعشاریہ 14ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت میں بھی 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی، سی پیک کی رفتار بھی متاثر

گزشتہ ماہ کے دوران تیل کے دنیا کے سب سے بڑے صارف امریکا میں ملازمتوں میں اضافے کے بعد جمعے کے روز تیل سے متعلق معاہدوں میں تیزی آئی۔ اتوار کے روز چین نے بھی برآمدات میں نمو سے زیادہ تیزی سے مارکیٹس پر اثر ڈالا۔

ایس پی آئی اثاثہ جات کے منیجنگ ڈائریکٹر اسٹیفن انیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے امریکی انونٹریز میں کمزور مانگ کے آثار سے تجارت کی حوصلہ افزائی ہوئی تاہم ملازمتوں کے اعدادوشمار نے اس نقطۂ نظر کو کسی حد تک تبدیل کردیا۔

برینٹ کی قیمت گزشتہ ہفتے فروری کے بعد سے کم ترین سطح پر جا پہنچیں جن میں 13.7 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ اپریل 2020 کے بعد سے قیمت میں یہ سب سے بڑی ہفتہ وار کمی سمجھی جارہی ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں بھی 9.7فیصد کمی ہوئی۔

ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں گراوٹ تیل کی طلب ختم کرنے والے کساد بازاری کے خدشات سے پیدا ہوئی۔ چینی ریفائنرز نے خام تیل کی بلند قیمتوں اور گھریلو مارجن کے تناظر میں ملک کی مجموعی برآمدات میں اضافہ کرنے کیلئے اپنا اپنا کردارادا کیا۔