بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت4فیصد تک کم ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوکیو: امریکا اور روس کے مابین یوکرین تنازعے پر کشیدگی میں کمی کے امکانات کے پیشِ نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں تجارت کے دوران برینٹ خام تیل92 ڈالر86 سینٹس میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوا،گیس کی 4.33 ڈالرفی یونٹ میں تجارت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت اب بھی پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دے رہی ہے۔وزارتِ خزانہ

دوسری جانب روس اور امریکا کے مابین تنازعے میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ یوکرین کی سرحد کے نزدیک موجود روسی فوج کے کچھ دستے فوجی بیس میں واپس بھیج دیے گئے، جس پر سرمایہ کاروں میں مثبت رجحان پنپنے لگا۔ 

روسی دارالحکومت ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جرمن چانسلر اولاف شولتس سے ملاقات ہوئی۔ بعد ازاں نیوزکانفرنس سے خطاب کے دوران روسی صدر نے کہا کہ روس میزائلوں اوردیگر مسائل پر امریکا اور نیٹو ممالک سے بات چیت جاری رکھنے کیلئے رضامند ہے۔

صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس یورپ میں جنگ نہیں چاہتا،اسی لئے سکیورٹی کی تجاویز دیں لیکن اس کا کوئی تعمیری جواب نہیں دیا گیا۔جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ روسی فوج کی تشکیل خطرے کے طور پر دیکھی جارہی ہے۔ کچھ فوجوں کو واپس بلانا اچھی علامت ہے۔ 

Related Posts