اسپتال پر اسرائیلی بمباری منظم ریاستی دہشت گردی ہے، او آئی سی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تنطیم تعاون اسلامی (او آئی سی)  نے اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر  بمباری کی  شدید  مذمت کرتے ہوئے اسے منظم ریاستی دہشتگردی اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔ 

او آئی سی  کی جانب سے  جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کی دعوت پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سریے کی قیمت میں فی ٹن 55 ہزار روپے تک کی بڑی کمی

اجلاس میں غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی گئی اور اسے  منظم ریاستی  دہشتگردی اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ جنگی جرائم میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیے۔

اعلامیہ میں فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی حمایت، حق خود ارادیت اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے عزم پر زور دیا گیا۔

Related Posts