کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے اوگرا انفورسمنٹ ٹیم کو پٹرولیم مصنوعات کے معیار اور قیمتوں کو چیک کرنے کی ہدایت کی۔
ترجمان اوگرا نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے 40 غیر قانونی ڈھابہ اسٹیشنوں کو سیل کردیا گیا۔
جاپان میں کروڑوں کی کرپٹو کرنسی کی ہیکنگ میں شمالی کوریا ملوث
ترجمان اوگرا کے مطابق سرگودھا، صادق آباد، ملتان اور بھکر میں غیر قانونی پٹرولیم مصنوعات بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔
دوسری جانب نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی، حکومت نے اہل کراچی کیلئے بجلی 3 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔
حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تھی، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے کے مطابق نیپرا سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلے دے چکی ہے، وفاق کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق موجودہ درخواست مناسب نہیں، وفاقی حکومت کی درخواست میں ابہام پائے جاتے ہیں۔