اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:اوگرا نے جون کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا نے جون کے لئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 0.08 ڈالر اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.3326 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.0497 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

مئی میں سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 10.252 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

مزید پڑھیں: مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے سعودیہ نے 90 کروڑ ریال قرض کی منظوری دے دی

Related Posts