پاکستان کا دورہ سری لنکا، صرف ٹیسٹ سیریز کھیلی جائیگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا دورہ سری لنکا، صرف ٹیسٹ سیریز کھیلی جائیگی
پاکستان کا دورہ سری لنکا، صرف ٹیسٹ سیریز کھیلی جائیگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کے دورہ سری لنکا سے ون ڈے سیریز کا مرحلہ ختم کردیا گیا ہے، جولائی میں اب صرف دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

قومی ٹیم کا دورہ سری لنکا جولائی میں شیڈول ہے، جہاں پاکستان کو دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلنی تھی، مگر اب صرف ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے ایک مقامی روزنامے کو تصدیق کی ہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ کی درخواست پر ون ڈے میچوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے بورڈ سے تین ون ڈے ڈراپ کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ وہ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) شروع کر سکیں۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ ون ڈے میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ نہیں ہیں اور ایس ایل سی کو مالی چیلنجز کا سامنا ہے، لہذا پی سی بی نے درخواست قبول کر لی۔

مزید پڑھیں:محمد عامر نے کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں عمدہ بولنگ سے سب کو حیران کردیا

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سری لنکا بدتر ین معاشی بحران کا شکار ہے۔ مہینوں کے بجلی کے بلیک آؤٹ، خوراک، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت نے پورے جنوبی ایشیائی جزیرے میں بڑے پیمانے پر مصائب کو جنم دیا ہے، جو اپنی اب تک کی بدترین معاشی بدحالی کا شکار ہے۔

Related Posts