اسلام آباد، بلیو ایریا میں واقع ماسکو پلازہ میں آگ لگ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: شہر اقتدار کے بلیو ایریا میں واقع ماسکو پلازہ میں آگ لگ گئی، دم گھٹنے سے تین افراد بیہوش ہوگئے دو گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد پلازہ میں پھنسے تمام افراد کو باہر نکال لیاگیا۔

آگ لگنے کے بعد سی ڈی اے کی فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی گاڑیوں کو موقع پر طلب کیا گیا،پولیس اور دیگر امدادی اداروں کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

آگ پلازے کی بیسمنٹ میں لگی جس نے بالائی منزلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، پلازہ میں ہنگامی اخراج کا راستہ نہ ہونے کے باعث، امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو آپریشن کے بعد ایمبولینس کے ذریعے سے بیہوش ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:شیری رحمان نے پاکستان تحریک انصاف کو تحریک انتشار کا لقب دیدیا

جائے حادثہ پر موجود افراد کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آئیسکو حکام کی غلفت کے باعث آئے روز بجلی کی تاروں میں آگ لگ جاتی ہے۔