ویب سیریز میں قابل اعتراض مواد، ایکتا کپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویب سیریز میں قابل اعتراض مواد، ایکتا کپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
ویب سیریز میں قابل اعتراض مواد، ایکتا کپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: قابل اعتراض ویب سیریز بنانے کے باعث نامور بھارتی پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور کے والدہ سمیت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور کی جانب سے قابلِ اعتراض ویب سیریز بنانے اور اس میں غیر اخلاقی مواد دکھانے پر بہار کے بیگوسرائے ضلع کی ایک عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

ایکتا کپور کی اس سیریز کا پہلا حصہ 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ دوسرا 2020 میں مداحوں کے لیے پیش کیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں اس ویب سیریز کو لے کر رد عمل دیکھنے کو ملا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ماں بیٹی کے خلاف ویب سیریز میں بھارتی فوجیوں کی توہین کرنے اور ان کے اہلخانہ کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

مزید پڑھیں:کیا رنبیر اور دپیکا نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں؟ اداکار کا ردعمل سامنے آگیا

اسی سلسلے میں شہری شمبھو کمار نے عدالت میں ایکتا اور ان کی والدہ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔کہ ان کی ویب سیریز سے بھارتی فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی توہین ہوئی ہے۔

Related Posts