کورونا وائرس موٹاپے کا شکار افراد کیلئے بڑا خطرہ ہے، ڈاکٹرز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Obesity a major risk factor for coronavirus: Doctors

پیرس : فرانس کے طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موٹاپے کا شکار افراد کیلئے ناول کورونا وائرس ایک بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔

وباء امراض کے ماہر پروفیسر ژان فرانسوئس ڈیلفریسی نے بتایا ہے کہ فرانس میں کورونا سے متاثر ہونیوالے زیادہ تر افراد کو ادھیڑ عمری اور موٹاپے کی وجہ سے کورونا وائرس سے شدید خطرہ تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا ایک مہلک وائرس ہے ، یہ خاص طور پر موٹے افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ جن کا وزن زیادہ ہے ان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ریاستہائے متحدہ امریکا کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے وبائی امراض کے ماہرنے دعویٰ کیا کہ امریکا کی سطح زیادہ ہونے کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا اسی وجہ سے ہم امریکا میں اپنے دوستوں کے بارے میں پریشان ہیں جہاں موٹاپا کا مسئلہ زیادہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 88 فیصد افراد کو فلو جیسی شدید علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد60ہوگئی، مجموعی کیسز 4205 تک جا پہنچے

فرانس میں  لاک ڈاؤن کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو ختم کرنے میں ابھی وقت ہے جو 17 مارچ سے شروع ہوا تھا اور کم از کم 15 اپریل تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اب تک کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 88000 سے زیادہ افراد کو موت کی نیند سلادیا ہے اور 15 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔ فرانس بھی کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے۔

Related Posts