میڈیا عوام کو نواز شریف کی طبیعت سے آگاہ کرے۔تحریکِ انصاف کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میڈیا عوام کو نواز شریف کی طبیعت سے آگاہ کرے۔تحریکِ انصاف کا مطالبہ
میڈیا عوام کو نواز شریف کی طبیعت سے آگاہ کرے۔تحریکِ انصاف کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی دیوان سچل نے کہا ہے کہ میڈیا کو چاہئے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی طبیعت معلوم کرے اور عوام کو اس سے آگاہ کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی دیوان سچل نے کہا کہ ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے پیشِ نظر کیا کسی کو میاں نواز شریف کا بھی خیال آیا، کہ وہ اس تمام تر صورتحال کے دوران کیسے ہوں گے؟

رکنِ سندھ اسمبلی دیوان سچل نے کہا کہ اتنی لاعلمی اچھی نہیں۔ ہمیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ سابق وزیرِ اعظم اور موجودہ ملزم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی کیا صورتحال ہے اور ان کا علاج کیسا چل رہا ہے۔

دیوان سچل نے کہا کہ میڈیا میں سے کسی نہ کسی کو سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی طبیعت کی باز پرس کرنی چاہئے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ وہ کون سا علاج ہے جو انہیں پاکستان میں دستیاب نہ تھا اوربیرونِ ملک جاری ہے۔

Related Posts