اسلام آباد ہائی کورٹ کے سبزہ زار میں 3 نئے ایڈیشنل ججز کی شاندار تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جسٹس سردار اسحاق خان، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ایڈیشنل ججز کو تعینات کردیا گیا۔ تینوں ججز کی تقریبِ حلف برداری میں عدلیہ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنےوالی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
نور مقدم قتل کیس، آئی جی اور تفتیشی افسر اسلام آباد ہائی کورٹ میں طلب
نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے جسٹس سردار اسحاق خان، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس ارباب محمد طاہر سے حلف لیا۔تینوں ججز نے عدلیہ کے اہم عہدوں کیلئے حلف اٹھا لیے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا شمار ملک کی اہم ترین عدالتوں میں کیا جاتا ہے۔ حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قیام کی تجویز سامنے آنے پر لاہور ہائیکورٹ نے اس کی مخالفت کی۔
تاہم 24 دسمبر 2007 کو سپریم کورٹ کے فیصلے اور 18ویں آئینی ترمیم کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ہائیکورٹ میں ملک کے اہم ترین قومی معاملات کی سماعت آج بھی جاری ہے۔