کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے منتخب اراکین کی تقریبِ حلف برداری آج ہوگی جس کے دوران شہرِ قائد کے 239 یوسی چیئرمین، نائب چیئرمین اور وارڈ ممبران حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی اراکین کی تقریبِ حلف برداری کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں واقع کوسٹ گارڈز چورنگی ڈگری کالج میں دوپہر 12 بجے ہوگی۔
میری گرفتاری کیلئے جگہ جگہ چھاپے پڑ رہے ہیں۔شیخ رشید
ڈی سی آفس ایسٹ کراچی میں صبح10بجے سے شروع ہوگی۔ ضلع جنوبی میں حلف برداری کی تقریب ڈی سی کمپلیکس میں صبح 11 بجے سے شروع ہوگی۔ دونوں تقریبات 3بجے دوپہر تک جاری رہیں گی۔
کیماڑی میں صبح 11 بجے شروع ہونے والی تقریبِ حلف برداری پیراڈائز بینکوئٹ حب ریور روڈ میں منعقد ہوگی۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے بلدیاتی نمائندے ڈی سی آفس غربی میں 11 بجے حلف اٹھائیں گے۔
ایف بی ایریا، ضلع وسطی میں صبح 10 بجے کمپری ہینسیو اسکول، بلاک 8، عزیز آباد میں 12 بجے، سیکٹر 5 ای نیو کراچی میں 1 بجے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج بلاک ایم نارتھ ناظم آباد میں بھی حلف برداری ہوگی۔
اسی طرح ضلع وسطی میں 1 بجے ضیاء الدین اسکول ، ناظم آباد نمبر 2 اور ڈیڑھ بجے لیاقت آباد 10 نمبر پر بھی تقریبِ حلف برداری ہوگی۔ ضلع ملیر میں صبح 11 بجے رائل بینکوئٹ بالمقابل ملیر کورٹ پر مختلف اوقات میں تقریبات ہوں گی۔