ممبئی:بھارتی اداکارہ و رکن لوک سبھا نصرت جہاں روحی نے شوہر سے علیحدگی کے بعد حاملہ ہونے کے بعد بیٹے کو جنم دیدیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ نصرت جہاں روحی کے ہاں گزشتہ ہفتے بیٹے کی پیدائش ہوئی، انہوں نے کو لکتہ کے ایک نجی اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا اور بچے کی پیدائش کے وقت ان کے بوائے فرینڈ اداکار و بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما یش دسگپتا بھی ان کے ساتھ تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نصرت جہاں روحی کا آپریشن کیا گیا تھا اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد یش دسگپتا نوزائیدہ بچے کو اٹھائے ہوئے تھے تاہم نصرت جہاں نے تاحال بچے کے والد کی تصدیق نہیں کی جس کی وجہ سے ان پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:صوفیہ حیات نے سلمان خان اور کرن جوہر پر اقربا پروری کاالزام عائد کردیا