کراچی، لیاقت آباد کی عمارت میں آتشزدگی سے 3بچوں سمیت 7افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں 7 سالہ بچی کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا
اسلام آباد میں 7 سالہ بچی کو آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 مین تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 1خاتون اور 3 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب لیاقت آباد نمبر 10 میں تین منزلہ عمارت کے تیسرے فلور پر آگ لگی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 7افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، شارع فیصل پر عمارت کی چھت پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

ابتدائی تحقیقات کے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو کرکے سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے جہاں سلیم، امبرین، ماہ نور، ارم فاطمہ، سفیان، مریم اور حفصہ کو طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے شارع فیصل پر مہدی ٹاور میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ 12 منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر آج سے 2 روز قبل لگی جو چھت تک جا پہنچی اور تمام عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 

Related Posts