اسلام آباد: پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں انکا نماز جنازہ آج سہ پہر ساڑھے تین بجے فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کیا جائے گا۔
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں ، ان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز چل رہی تھی۔ انہیں آج صبح طبیعت زیادہ بگڑ جانے پر کے آر ایل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز چل رہی تھی۔
ڈاکٹر اے کیو خان کو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا موجد سمجھا جاتا ہے اور مسلم دنیا کا پہلا ایٹم بم بنانے پر انہیں پاکستان میں ایک عظیم ہیرو کے طور پر جانا جاتا تھا۔
ڈاکٹر قدیر کی زندگی پر ایک نظر
ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936 کو ہندوستان کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے تھے۔ ڈاکٹر قدیر نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ پاکستان میں ایٹمی پروگرام کی بنیاد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی۔
ڈاکٹر خان ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئرنگ کی اسناد حاصل کیں، بعد ازاں انہوں نے 31 مئی 1976ء میں انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز میں شمولیت اختیار کیـ
یہ بھی پڑھیں
قوم ڈاکٹر قدیرخان کی ہمیشہ مقروض رہے گی، ڈاکٹر جمیل احمد خان
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی، شیخ رشید