سندھ ہائی کورٹ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفیکیشن چیلنج

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

high

کراچی:  سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ   موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے خلاف عمیر علی انجم نامی صحافی نے درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے فوری سماعت کی استدعا کی ہے۔ 

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ہے ۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے 18 اپریل کو ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق محکمہ داخلہ نے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق صحافیوں ،خواتین اور بچوں پر بھی ہوگا۔

ہائی کورٹ کو دی گئی درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صحافی کورونا وائرس سے متعلق خبریں اور معلومات عوام تک پہنچا رہے ہیں۔

عدالت کو دی گئی درخواست کے مطابق  ڈبل سواری پر پابندی سے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہورہے ہیں۔ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیا جائے۔

اس درخواست میں حکومتِ سندھ ،محکمۂ داخلہ،آئی جی سندھ ،ایڈیشنل آئی جی کراچی کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست گزار کے مطابق ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کی جانی چاہئے۔ 

Related Posts