حضور ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النیین لکھنا لازمی قرار، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حضور ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النیین لکھنا لازمی قرار، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
حضور ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النیین لکھنا لازمی قرار، نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا

اسلام آباد: حضورِ اکرم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے جس کیلئے وفاقی حکومت نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حضورِ اکرم ﷺ کے اسمِ گرامی کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کو لازمی قرار دینے کا نوٹیفیکیشن  وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے جاری کیا۔

گزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرار داد کے تحت پاکستان بھر میں سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اور دیگر جگہوں پر حضورِ اکرم ﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنا لازمی ہوگا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پنجاب اسمبلی میں تحفظِ بنیادِ اسلام ایکٹ منظور کیا گیا جس کے تحت پنجاب بھر میں حضورِ اکرم ﷺ کے اسمِ گرامی کے ساتھ خاتم النبیین لکھنا لازمی قرار دیا گیا۔

سیاسی و مذہبی حلقوں میں بل کی تعریف بھی کی گئی اور بعض حلقوں نے اِس قانون پر تنقید بھی کی۔ بل کے تحت حضورِ اکرم ﷺ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیت کے خلاف گستاخانہ مواد پر پابندی عائد کی گئی۔

مزید پڑھیں:  تحفظِ بنیادِ اسلام ایکٹ کےاغراض و مقاصد اور تعریف و تنقید

Related Posts