ڈسکہ میں ضمنی انتخاب، ن لیگ کی نوشین افتخار 1 لاکھ 10ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈسکہ میں ضمنی انتخاب، ن لیگ کی نوشین افتخار 1 لاکھ 10ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب

ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے، ن لیگی امیدوار نوشین افتخار 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے الیکشن جیت گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگی امیدوار نوشین افتخار نے 1 لاکھ 10 ہزار 75 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریکِ انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی 93ہزار 433 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریکِ لبیک پاکستان کے امیدوار محمد خلیل سندھو 8 ہزار 268 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدواروں میں سے سب سے زیادہ 221ووٹ سید شاہ فیصل نے حاصل کیے۔

حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 43 اعشاریہ 33 فیصد رہی۔ مجموعی طور پر 2 لاکھ 12 ہزار361 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 1 ہزار 702 خارج ہوئے۔ ضمنی انتخاب کیلئے حلقے میں 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ 

ن لیگی امیدوار نوشین افتخار ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے الیکشن میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب ہو گئیں۔ پی ٹی آئی، ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار شکست کھا گئے۔ نوشین افتخار کی جیت پر ن لیگی رہنما اور کارکنان جشن منا رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں پولنگ کے دوران پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں عوام کا فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کے حق میں ہوگا، انتخاب پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

 قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین گزشتہ انتخاب کی طرح ضلع کے باہر سے بہت سے لوگوں کو لے کر آئے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈسکہ، این اے 75 کے انتخاب میں تحریکِ انصاف ہی جیتے گی۔علی اسجد ملہی

Related Posts