نارویجن شہزادہ لڑکی کو ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عالمی میڈیا

نارویجن پولیس نے ولی عہد کی اہلیہ کے 27 سالہ بیٹے ماریوس بورگ ہوبی کو گرفتار کر لیا۔ ہوبی پر مبینہ طور پر آبرو ریزی کے عمل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ہوبی کی والدہ میٹا میٹ 2001 میں ناروے کے ولی عہد شہزادہ ہاکون سے شادی کرنے کے بعد شہزادی بن گئی تھیں۔ ہوبی کی پیدائش 1997 میں اس کی والدہ کی شادی سے قبل تعلقات کے نتیجے میں ہوئی تھی۔

پولیس کو شبہہ ہے کہ ہوبی کی زیادتی کا شکار خاتون بے ہوش تھی یا پھر اس فعل کی مزاحمت کی قدرت نہیں رکھتی تھی۔

اس سے قبل رواں سال چار اگست کو ہوبی کو اوسلو میں حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ اوسلو کے ایک فلیٹ میں کسی خاتون کے ساتھ رات میں جھگڑا کر رہا تھا۔ ہوبی پر الزام تھا کہ اس نے فلیٹ میں رہنے والی خاتون کو جس سے اس کے تعلقات تھے، جسمانی تکلیف پہنچائی۔

اس کے بعد ستمبر میں ہوبی کو ایک بار پھر حراست میں لیا گیا۔ اس پر حفاظتی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق پیر کی شام حراست میں لیے جانے کے بعد ہوبی کے متعلق ابھی کوئی مزید فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ہوبی کی پرورش اپنے سوتیلے بہن بھائیوں 20 سالہ شہزادی انگریڈ الیگزینڈرا اور 20 سالہ شہزادہ اسفیرہ میگنوس کے ساتھ ہوئی۔ تاہم ان دونوں کے بر خلاف ہوبی کو کوئی سرکاری ذمے داری نہیں سونپی گئی۔

Related Posts