شمالی کوریائی ہیکرز نے 2022 میں سب سے زیادہ کرپٹو کرنسی چوری کی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے ہیکرز نے سال 2022 میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ کرپٹو کرنسی کے اثاثے چرائے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریائی ہیکرز نے گذشتہ برس تقریباً630ملین ڈالر مالیت کے ڈیجیٹل اثاثے چرائے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سال کرپٹو میں سائبر حملوں کے حوالے سے بدترین سال رہا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سائبر حملے اتنے کامیاب تھے کہ چوری شدہ فنڈز کا سراغ لگانا پہلے سے کہیں زیادہ مشکل ہو گیا تھا، شمالی کوریا کے ہیکرز نے کرپٹو اثاثوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے جدید ترین سائبر طریقوں کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

برازیل، بینک کی مقامی افراد کو کرپٹو میں ٹیکس ادا کرنیکی اجازت

دوسری جانب کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس نے ترکی کے زلزلے متاثرین کو مدد کی پیشکش کردی، مالیاتی حکام نے ایک خیراتی تنظیم کو کرپٹو کے ذریعے امدادی فنڈز جمع کرنے کی اجازت دی۔

عالمی کرپٹو ٹریڈنگ سیکٹر نے ترکی اور خطے کے کچھ حصوں میں تباہی لانے والے مہلک زلزلے کی خبروں پر فوری ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بائننس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن علاقوں میں متاثرین کی تعداد زیادہ ہے اُن میں 5 بلین ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔

Related Posts