شمالی کوریا کا مزید2نئےبلیسٹک میزائلوں کاتجربہ ،خطرے کی گھنٹی بجادی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی کوریا کا مزید2نئےبلیسٹک میزائلوں کاتجربہ ،خطرے کی گھنٹی بجادی
شمالی کوریا کی جانب سےپیانگ یانگ صوبے میں مزید2نئے شارٹ رینج بلیسٹک میزائلوں کاتجربہ کیا گیاہےجنہیں دفاعی سسٹم میں شامل کیاجائےگا۔

شمالی کوریا کی جانب سےپیانگ یانگ صوبے میں مزید2نئے شارٹ رینج بلیسٹک میزائلوں  کاتجربہ کیا گیاہےجنہیں دفاعی سسٹم میں شامل کیاجائےگا۔

شمالی کوریا کی جانب سےحالیہ تجربات اس اعلان کے فوری بعد کئے گئے کہ وہ ستمبر کے آخر میں امریکہ کے ساتھ تعطل کا شکار جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔میزائلوں کے بارے میں تفصیلات فراہم  نہیں کی گئی۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کے عسکری حکام کا کہنا ہے کہ یہ شارٹ رینج میزائلز کا تجربہ دارالحکومت پیانگ یانگ سے 80 کلومیٹر (50 میل) دور کاچن شہر میں  کیا گیا ہے۔ 

 شمالی کوریا کی جانب سے آئے دن میزائل تجربات کی اطلاعات آتی رہتی ہیں جن سے خطے میں تناؤ کی کیفیت طاری رہتی ہے۔  دو ہفتے قبل بھی شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

امریکی صدر نےشمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ سے اپنی ملاقاتوں میں اسی بات پر زور دیا تھا کہ وہ جوہری تجربات کا مکمل طور پر خاتمہ کریں بصورت دیگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے، دوسری جانب  شمالی کوریا نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے بحالی کے حالیہ معاہدے کے باوجود ‘جارحانہ اقدامات پر تُلا ہوا ہے۔

جنوبی کوریا کے عسکری حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے پیشِ نظر شمالی کوریا کی جانب سےیہ میزائل تجربات کئے گئے ہیں کیونکہ یہ تاثر قائم کیا جا رہا ہے کہ یہ دونوں ممالک شمالی کوریا پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔

Related Posts