اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عورت مارچ کےنام پر اسلامی اقدار کا مذاق اڑایا جارہا ہے، جو نعرے لگائے جاتے ہیں، اخلاق سے گرے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے کہا کہ میں نے عورت مارچ پر وزیراعظم کو خط لکھا لیکن میں خواتین پر ظلم کےخلاف آوازاٹھانے کی مخالفت نہیں کرتا۔
شیری رحمان کا نور الحق قادری پر خواتین کے حقوق کیخلاف سازش کا الزام