تیرے بن کیلئے یمنیٰ زیدی کے علاوہ ہانیہ عامر کا نام بھی لیا تھا۔نوراں مخدوم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ڈرامہ رائٹر نوراں مخدوم نے کہا ہے کہ میں نے تیرے بن میں مرکزی کردار ادا کرنے کیلئے یمنیٰ زیدی کے علاوہ ہانیہ عامر کا نام بھی لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران معروف ڈرامہ نگار نوراں مخدوم نے کہا کہ میرے ذہن میں مرتسم کے کردار کیلئے کسی اداکار کا نام نہیں تھا، سوچا نہیں تھا کہ یہ کردار وہاج علی ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

 سارہ علی خان کے بھائی ابراہیم کی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل

ڈرامہ نگار نوراں مخدوم نے کہا کہ میری رائے یہ تھی کہ ہیرو کوئی بھی لے لیا جائے، لڑکیوں کے نام میں نے لیے تھے۔ میرب کے کردار کیلئے میں نے یمنیٰ اور ہانیہ عامر کے نام لیے تھے۔ وہاج نے بھی کافی اداکاری کی ہوئی ہے۔

نوراں مخدوم نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ وہاج علی نے تیرے بن سے قبل کسی ڈرامے میں ایسا کردار نہیں کیا ہوگا۔ڈرامے میں وہاج علی، یمنیٰ زیدی اور سبینہ فاروق نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

قبل ازیں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میرب کے کردار کیلئے نیلم منیر اور عائشہ خان سے بھی رابطہ کیا گیا تھا تاہم دونوں اداکاراؤں نے میرب کا کردار نبھانے سے معذرت کی۔

 

Related Posts