ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ، ایف بی آر نے ایک لاکھ امیر افراد کو نوٹسز جاری کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیکس نادہندگان کی شامت، ایف بی آر نے ایک لاکھ امیر افراد کو نوٹس جاری کردئیے
ٹیکس نادہندگان کی شامت، ایف بی آر نے ایک لاکھ امیر افراد کو نوٹس جاری کردئیے

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نےٹیکس نیٹ کے دائرۂ کار کو توسیع دینے کے لیے ایک لاکھ بڑے ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مزید ایک لاکھ افراد کو ٹیکس نوٹسز جاری کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق   ادارے کو اربوں روپے کے لین دین پر مبنی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ جن افراد کو فوری طور پر نوٹسز بھیجے گئے ہیں، وہ ٹیکس نیٹ میں غیر رجسٹرڈ امیر لوگ ہیں۔

ٹیکس نیٹ کو توسیع دینے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو  مرحلہ وار ٹیکس نہ دینے والے افراد کو نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ عوام ٹیکس دیں اور ملکی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں توسیع سے تقویت دی جائے۔

ٹیکس نوٹسز جاری کیے جانے کے بعد ایف بی آر ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کرسکتا ہے جس میں نادہندگان کے اثاثے منجمد کیے جانے کے ساتھ ساتھ دیگر قانونی اقدامات شامل ہیں۔

ایف بی آر ممبر آپریشنز سیما شکیل نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران بتایا کہ  جن چھ ہزار بڑے ٹیکس نادہندگان کو اس سے قبل نوٹسز بھیجے گئے تھے، ان میں سے اکثر افراد نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔

ماہرین معاشیات کاکہنا ہے کہ کتابوں، کاپیوں اور ادویات پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں۔ عام سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد اڑھائی لاکھ سے زائد جبکہ اصل ٹیکس رجسٹرڈ افراد 41 ہزار ہیں۔

یاد رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مقامی منڈیوں میں اسمگل شدہ اشیا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلہ مقامی اشیاء کی فروخت کو فروغ دینے اور اسمگل شدہ اشیاء کی حوصلہ شکنی کے پیش نظر کیا گیا۔اشیاء کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ایف بی آر نےڈائریکٹریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن اور اِن لینڈ ریونیو سے اہلکار لے کر ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:ملک کے جاری مالی خسارے میں جولائی کے دوران 73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک

Related Posts