نعمان اعجاز کابل اور میلنڈا گیٹس کی علیحدگی پر دلچسپ تبصرہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Noman Ijaz shares his two cents on Bill and Melinda Gates divorce

پاکستان کے مشہور اداکار نعمان اعجاز نے مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس کی علیحدگی پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

اداکار نعمان اعجازنے دونوں علیحدگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی جوانی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر بل گیٹس پاکستانی ہوتے تو ہمارے میڈیا میں بریکنگ نیوز چل رہی ہوتی اورہمارا میڈیا اس معاملے پر خوب شور مچارہاہوتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مشترکہ پیغام میں بل گیٹس اور ملینڈاگیٹس نے کہا کہ بہت سوچ سمجھ کر اور ازدواجی رشتے کیلئے کاوشوں کے بعد ہم دونوں نے متفقہ طور پر اپنی شادی کا رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیغام میں مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس اور اہلیہ نے کہا کہ گزشتہ 27 برس میں ہم نے 3 بہت اچھے بچوں کو پال پوس کر بڑا کیا اور ایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی جو دنیا بھر میں لوگوں کو صحت مند اور تخلیقی زندگی گزارنے کے قابل بناتی ہے۔

بل گیٹس اور اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہم فاؤنڈیشن میں بدستور مشترکہ کام جاری رکھیں گے لیکن زندگی کے اگلے مرحلے میں ہم ایک شادی شدہ جوڑے کے طور پر ساتھ نہیں رہ سکتے۔ زندگی کے اس نئے موڑ پر اپنے لیے کچھ وقت چاہتے ہیں۔

Related Posts