مویشی منڈیوں میں ماسک پہنے بغیر کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔صائمہ ندیم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مویشی منڈیوں میں ماسک پہنے بغیر کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔صائمہ ندیم
مویشی منڈیوں میں ماسک پہنے بغیر کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔صائمہ ندیم

کراچی: رکنِ قومی اسمبلی صائمہ ندیم نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل مویشی منڈیاں لگیں گی جس کے دوران کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ماسک پہنے بغیر کسی شہری کو مویشی منڈیوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے انصاف ہاؤس کراچی میں  پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   عیدالاضحیٰ ہمارا اہم مذہبی تہوار ہے جبکہ کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے جس سے جانیں بچانا حکومت اور مویشی منڈی انتظامیہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

رکنِ قومی اسمبلی صائمہ ندیم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ سے قبل ہم جانوروں کو گھروں میں لا کر پالتے ہیں جس پر ہمارے بچے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اِس موقعے پر بچوں کو مجمع لگانے سے باز رکھنا والدین کا فرض ہے تاکہ وائرس ہمارے بچوں کو متاثر نہ کرسکے۔

وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے بین الصوبائی رابطہ صائمہ ندیم نے کہا کہ مویشیوں کو رکھنے کیلئے جو جگہیں مقرر ہیں، عوام کو چاہئے کہ جانوروں کی قربانی بھی اسی جگہ کی جائے اور آلائشوں کو گلیوں میں نہ پھینک کر ماحول کو تعفن زدہ ہونے سے بچایا جائے۔ 

تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی نے کہا کہ خریداری کیلئے غیر ضروری طور پر بچوں کو لے کر شاپنگ مالز وغیرہ میں جانے سے گریز کریں۔ سماجی فاصلے کا خصوصی طور پر اہتمام کیا جائے۔ تاجر حضرات اور دکانداروں کو بھی سماجی فاصلے کا اہتمام نہ کرنے والے عوام کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہئے۔

صائمہ ندیم نے کہا کہ عوام عیدالاضحیٰ کے موقعے پر عید الفطر کی تاریخ دہرانے سے اجتناب کریں اور لاک ڈاؤن کی پابندی کرتے ہوئے کورونا وائرس سے خود کو اور اپنے اہلِ خانہ کو ہر صورت بچائیں۔ کورونا سمیت مختلف امراض سے بچاؤ کیلئے صفائی کا اہتمام ہر حال میں ضروری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مویشی منڈی کی رونقیں بحال، کاروباراپنے عروج پرپہنچ گیا

Related Posts