گوجرانوالہ میں کرائے دار نے گھر کاکرایہ ادا کرنے کیلئے مالک مکان کو ہی لوٹ لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tenant robs house owner in Gujranwala to pay rent

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :گزشتہ چار ماہ سےجاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ، عوام نے بھوک اور بدحالی سےتنگ آکر جرائم کی راہ اپنالی، گوجرانوالہ میں کرائے دار نے مالک مکان کو لوٹ لیا۔

گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی انوکھی اور عجیب واردات میں کرائے دار نے کرایہ ادا کرنے کے لیے عبایا پہن کر اپنے ہی مالک مکان کو لوٹ لیا، پولیس نے معصوم ملزم کے تمام بقایاجات ادا کرتے ہوئے فاقہ کش ڈکیت کو رہا کر دیا جبکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج کرلیا ۔

گوجرانوالہ میں لاک ڈاؤن کے دوران بے روزگار ہونے والے کرایہ دار نے ڈکیتی کی انوکھی اور عجیب واردات کرتے ہوئے اپنے ہی مالک مکان کو لوٹ لیا ،کرایہ دار نے عبایہ پہن کر تیز دھار آلے سے لیس ہو کر گھر کے باہر کھڑے مالک مکان سے 39 ہزار روپے چھین لیے اور مالک مکان کو کرایہ ادا کر دیا ۔

لٹنے والے شخص نے پولیس میں فوری طور پر رپورٹ درج کرادی جس کے بعدپولیس نے تحقیق کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا ،تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار تباہ ہونے کی وجہ سے مکان کا کرایہ نہیں دیا جا رہا تھا ۔

بچے فاقے کررہے ہیں،اس لئے واردات کی جبکہ ملزم کا کہنا تھا کہ میں لاک ڈاؤن سے قبل دہی بھلوں کی ریڑی لگا کر گھر کا گزارا کرتا تھا ،لاک ڈاؤن کی وجہ سے فاقہ کشی تھی، غربت اور بیروزگاری کی وجہ سے اور بچوں کو بھوکا دیکھ کر ذہنی مریض بن گیا تھا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں مدرسہ کے طلبہ سے قاری کی زیادتی، ملزم گرفتار

ملزم کا بیان سن کر تھانہ سول لائن گوجرانوالہ پولیس کے اہلکاروں کا دل پسیج گیا اور پولیس اہلکاروں نے اپنی جیب سے ملزم کے تمام بقایاجات مالک مکان کو ادا کر دیے اور ملزم کو رہا کردیا جبکہ ڈی ایس پی نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا۔

Related Posts