وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ زمین پر کوئی بھی طاقت مظلوم کشمیریوں اور سرزمینِ کشمیر کو حقِ خود ارادیت سے محروم نہیں کرسکتی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقعے پر وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ نے مسئلۂ کشمیر کے حل کیلئے متعدد قراردادیں منظور کیں۔
وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور عالمی برادری کے وعدوں کے مطابق کوئی بھی طاقت جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے بنیادی حقِ خود ارادیت سے محروم نہیں کرسکتی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں اور عالمی برادری کے وعدوں کے مطابق ، زمین پر کوئی بھی طاقت جموں و کشمیر کے عوام کو ان کے بنیادی حق خودارادیت سے محروم نہیں کرسکتی ہے۔#IIOJKUnderSiege https://t.co/Hd9Jk4S9ii
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) August 5, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ مسئلۂ کشمیر سے متعلق قرار دادیں آج بھی اقوام متحدہ میں پڑی ہیں۔
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کشمیر قومی مشاورت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور اس لیے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہمیں لائحہ عمل طے کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر سے متعلق قراردادیں اقوام متحدہ میں پڑی ہیں، نیئر بخاری