فنانس بل میں سینما اور فلم پروڈکشن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، فوادچوہدری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

No tax imposed on cinema, film production in finance amendment act: Fawad

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے فنانس ترمیمی بل 2021 میں سینما اور فلم پروڈکشن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ غیر ملکی ڈراموں کی درآمد اور اشتہارات میں غیر ملکی ماڈلز لینے پر بھاری ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا بنیادی مقصد پاکستان کی فلم انڈسٹری اور فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی حکومت نے منی بجٹ ایوان میں پیش کردیاتھا،منی بجٹ میں غیرملکی ٹی وی سیریلزاورڈرامہ پر ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویزپیش کی گئی، 1000سی سی سے زائد گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے ،پاورسیکٹر کیلئے امپورٹڈ مشینری پر دی گئی چھوٹ واپس لینے ،امپورٹڈ موبائل فونز پر 17 فیصد اضافی ٹیکس لگانے ،گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ایڈوانس ٹیکس میں 100 فیصد اضافے ،زیرو ریٹڈ انڈسٹری کی 6 آئٹمزپرجی ایس ٹی چھوٹ واپس لینے ،امپورٹڈ دودھ، سائیکلوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ واپس لینے اور59 امپورٹڈ فوڈ آئٹمز پر دی گئی جی ایس ٹی چھوٹ ختم کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:خودمختاری کا تنازعہ، کیا اسٹیٹ بینک پرحکومت کاکنٹرول ختم ہوجائیگا؟

ٹیکس کے ذریعے 350 ارب روپے ریونیو کے اقدامات کیے جائیں گے،زیروریٹڈ آئٹمز پرٹیکس چھوٹ ختم ہونے سےساڑھے 9ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، تازہ دودھ، گندم، دالوں پر سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوگا، مرغی اور گوشت پر جی ایس ٹی لاگو نہیں ہوگا، گنے اور چینی کے خام مل پر جی ایس ٹی نافذ نہیں ہوگا،درسی کتابوں اور اسٹیشنری پر سیلزٹیکس لاگو نہیں ہوگا، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کے پرزہ جات پر سیلز ٹیکس نہیں بڑھے گا، الیکٹرک وہیکلز کے پرزہ جات کی درآمد پر ٹیکس میں اضافہ نہیں ہوگا، خصوصی اقتصادی زونز کے پلانٹ اور مشینری پر ٹیکس نہیں لگےگا۔

Related Posts