اسلام آباد: وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے میڈیا کے دعووں کو جھٹلاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کا کوئی امکان نہیں جبکہ ملک میں ڈیزل اور پیٹرول کے ذخائر بھی موجود ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا کہ کچھ میڈیا رپورٹس کے برعکس ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کا کوئی امکان نہیں۔ اس وقت ملک میں ڈیزل کے 27 جبکہ پیٹرول کے 28دن استعمال کے ذخائر موجود ہیں۔
کراچی کو 70فیصد ریونیو دینے کی سزا نہ دی جائے، فیصل معیز خان
بجلی گھروں نے فرنس آئل کی خریداری روک دی، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ بند
ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے بالترتیب 27 اور 28دن استعمال کے ذخائر کئی سالوں بعد ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔ ان ذخائر کے علاوہ پاکستان کی بندرگاہوں پر بھی پیٹرول کی موصولی جاری ہے۔
Regarding refineries facing issue of sale of furnace oil, it is clarified that furnace oil based power plants have not run in November or December till now as per merit order. However they are required to keep stocks of FO for which the power division is coordinating with them.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) December 17, 2021