پپی لی نہ کوئی جپھی، اداکارہ صباء قمر نے عید سادگی سے منائی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

'No pappian... no jhappian', Saba Qamar reminds everyone of Eid SOPs

معروف اداکارہ صباء قمر نے عید الفطر کے موقع پر مداحوں کو کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے اور پپیاں جھپیاں نہ لینے کا پیغام دیا ہے۔

اپنے انسٹاگرام پیغام میں اپنی ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ” نہ کوئی پپی لی ہے نہ جپھی”، ان کے اس پیغام پر مداحوں نے بھی بھرپور کمنٹس کئے ہیں۔

مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس عید پر نہ پپیاں ہونگی نہ جپھیاں ہونگی، صرف سادی عید ہوگی۔صباء قمر نے اپنے مداحوں سے عید کے موقع پر فلسطینی بہن بھائیوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے عید سے قبل کہا تھا کہ ’عید سادگی سے منائیں، اس عید پر نہ دعوتیں ہوں گی اور نہ ہی عید ملن پارٹیاں ہوں گی، اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی۔

مشہور کامیڈین علی گل پیر نے ایس او پیز کی پیروی کرنے کے حوالے سے پپی جپھی نہ ڈالنے کے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ایک پیروڈی ویڈیو بنادی تھی۔

Related Posts