سلمان خان “رادھے” کو بچانے میں ناکام، فلم چوری ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سلمان خان کی پربھو دیوا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رادھے یور موسٹ وانٹد بھائی ریلیز کے ایک گھنٹے بعد ہی آن لائن پائریسی کے پلیٹ فارم پر آنے کے بعد سلمان خان کو بڑا دھچکا لگ گیا، مداحوں نے تھیٹرز جانے کے بجائے آن لائن فلم ڈاؤن لوڈ کرلی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

سلمان خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فینزسے عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ کوآفیشل پے پر کلک پلیٹ فارم پر دیکھنے کی درخواست کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ فلم بنانے کے لیے بہت سارے لوگ سخت محنت کرتے ہیں، لیکن جب لوگ پائریسی کے ذریعے فلم دیکھتے ہیں تواس بات کا مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:نئی فلم رادھے کا باکس آفس کاروبار صفر ہوگا۔سلمان خان کی تھیٹر مالکان سے معذرت

سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں آپ سب سے عہد لینا چاہتا ہوں کہ آپ صحیح پلیٹ فارم پر میری فلم سے لطف اندوز ہوں گے تاہم سلمان خان کی اس پوسٹ کے ایک گھنٹے بعد ہی فلم رادھے پائریسی کے آن لائن پلیٹ فارمز پر ناظرین کے لیے مفت میں دست یاب تھی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم رادھے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک مخصوص حصہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے ریلیف کیلئے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts