گروپ میں ایڈ کرنے سے قبل اجازت لینے کی پالیسی محدود پیمانے پر متعارف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اب ہر شخص آپ کو اپنے واٹس ایپ گروپ میں ایڈ نہیں کرسکے گا۔نئی سیٹنگ متعارف
اب ہر شخص آپ کو اپنے واٹس ایپ گروپ میں ایڈ نہیں کرسکے گا۔نئی سیٹنگ متعارف

انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام رسانی اور فوٹوز شیئر کرنے کی مشہورومعروف ایپلی کیشن واٹس ایپ کی نئی سیٹنگ  محدود پیمانے پر متعارف کروا دی گئی ہے جس کے تحت اب ہر شخص آپ کو اپنے واٹس ایپ گروپ میں ایڈ نہیں کرسکے گا۔

صارفین کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے واٹس ایپ کی طرف سے ایک نئی پرائیویسی سیٹنگ متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت صارفین کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسے یہ اجازت دیں کہ وہ انہیں اپنے گروپ میں ایڈ کرے اور کسے نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی نے 108 میگا پکسل کیمرے والا نیا سمارٹ فون متعارف کرادیا

واٹس ایپ انتظامیہ کی طرف سے ایک حالیہ بلاگ پوسٹ میں سیٹنگ متعارف کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ صارفین اب اپنی مرضی سے کسی بھی گروپ میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

اکاؤنٹ پرائیویسی کے آپشن کو استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ صارفین کو اپنے گروپ آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا جس کے تحت ہر صارف کو تین اختیارات دئیے گئے ہیں۔

پہلا اختیار ایوری وَ ن (ہر ایک) منتخب کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ ہر شخص کو یہ اختیار دیتے ہیں کہ وہ آپ کو اپنے گروپ میں ایڈ کرسکے، عام طور پر واٹس ایپ صارفین کو یہ آپشن اچھا نہیں لگتا لیکن ڈیفالٹ کے طور پر یہی سیلیکٹ ہوگا۔ 

دوسراآپشن مائی کنٹیکٹ کا ہے جس کے تحت جن لوگوں کو آپ نے اپنی کنٹیکٹ لسٹ میں ایڈ کیا ہوگا، صرف وہی آپ کو اپنے واٹس ایپ گروپ کا حصہ بنانے کے حقدار ہوں گے۔

اس لسٹ میں تیسرا اور سب سے آخری آپشن مائی کنٹیکٹس ایکسیپٹ (میرے کنٹیکٹس، سوائے)  کا ہے۔ اس آپشن کو اختیار کرتے ہی ایک اور آپشن کا دروازہ کھل جائے گا یعنی آپ کو اپنے کنٹیکٹس میں سے ان لوگوں کو انتخاب کرنا ہوگا جنہیں آپ یہ اختیار نہیں دینا چاہتے۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے یہ سیٹنگ آزمائشی طور پر سب سے پہلے محدود پیمانے پر صارفین کے استعمال کے لیے متعارف کروائی ہے جس کی کامیابی کے بعد ہی اسے پوری دنیا کے صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  جے ایس بینک نے جو پاکستان کا نمایاں اور تیزی سے ترقی کرتا ہوا بینک ہے، پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کی دنیا میں ایک اور جدت متعارف کراتے ہوئے انفوڈپ جو کہ اومنی چینل کے حوالے سے عالمی سطح پر قیادت کر رہا ہے اور واٹس ایپ بزنس سلوشن مہیاء کر رہا ہے، کے ساتھ اشتراک کیا۔

اشتراک کے  تحت 8 اکتوبر کو  پاکستان میں واٹس ایپ پر سیلف سروس بینکنگ چینل متعارف کرائی گئی جو اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔

مزید پڑھیں: جے ایس بینک واٹس ایپ پر سیلف سروس بینکنگ شروع کرنے والا پہلا پاکستانی بینک بن گیا

Related Posts